ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنئی طوفان :پچ اورآؤٹ فیلڈ محفوظ، میچ ہوگا:ٹی این سی اے سیکریٹری

چنئی طوفان :پچ اورآؤٹ فیلڈ محفوظ، میچ ہوگا:ٹی این سی اے سیکریٹری

Wed, 14 Dec 2016 12:38:15    S.O. News Service

چنئی،13دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)طوفان وردا کے کل شام یہاں تباہی مچانے کے باوجود ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ چنئی میں 16دسمبر کو پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق ہوگا۔تمل ناڈو کرکٹ یونین(ٹی این سی اے) کے سیکریٹری کاشی وشوناتھ نے کہاکہ اہم پچ اورآؤٹ فیلڈ پر طوفان کا اثر نہیں پڑا ہے لیکن سائٹ ا سکرین کو کافی نقصان پہنچا ہے۔فیلڈکے لائٹ بلب ٹوٹ گئے ہیں اور بہت سے ایئرکنڈیشنر کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اگلے دو دن میں انہیں درست کرنا ہوگا۔وشوناتھن نے آج کہاکہ اس بات پر یقین کرنے والی چیز یہ ہے کہ پچ اور آؤٹ فیلڈ پر طوفان کا اثر نہیں پڑا ہے لیکن سائٹ کی ا سکرین کونقصان پہنچا ہے،بلب پھوٹ گئے ہیں، ایئر کنڈیشنر کو بھی نقصان پہنچا ہے،اسٹیڈیم آنے والے راستے میں سینکڑوں درخت سڑکوں پر ٹوٹے ہوئے پڑے ہیں،ہمارا چیلنج اگلے دو دن میں تمام چیزوں کو درست کرنا ہے،مجھے یقین ہے کہ ہم سب چیزوں کے حق میں کامیاب رہیں گے۔اس تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر نے ساتھ ہی کہا کہ دیگر سالوں کی طرح اس بار بھی تین بلاک بند رہیں گے۔


Share: